لکھنؤ،4؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) یوگی سرکار نے اتوار کے روز یوپی کے غازی آباد ضلع کے مراد نگر نگر میں شمشان گھاٹ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضے دینے کا اعلان کیا ہے۔اہلیت کی بنیاد پر ملازمت کا بھی وعدہ کیا گیا ہے ، جبکہ زخمیوں کو نجی اسپتال میں مفت علاج کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔
خیا ل رہے کہ آج صبح سے ہی گاؤں کے لوگوں نے لاش رکھ کر سڑک جام کردیا تھا، وہ وزیر اعلیٰ یوگی کے طلب پر ڈٹے ہوئے تھے۔ اس کے بعد افسران نے اہل خانہ سے بات چیت کی۔لکھنؤ سے ملنے والی ہدایت کے بعد غازی آباد کے اے ڈی ایم سٹی شیلندر سنگھ نے معاوضے کا اعلان کردیا ۔ اس معاملے میں ، ای او نیہاریکا سنگھ ، جے ای سی پی سنگھ ، سپروائزر آشیش کو آج صبح گرفتار کرلیا گیا تھا ، جبکہ ٹھیکیدار اجے تیاگی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار ی کی جارہی ہے ۔مراد نگر میں مہلوکین کے لواحقین نے لاش رکھ کر سڑک بلاک کردیا تھا، سیکڑوں لوگ وہاں جمع تھے، اس کے بعد پولیس انتظامیہ کو انہیں وہاں سے ہٹانا پڑا،جس پر وہ لوگ ناراض ہوگئے۔
پولیس سے کہا کہ پہلے ہمیں گولی مار یں اور پھر لاش لے جائیں۔ تاہم سرکاری کی طرف سے 10لاکھ معاوضہ کی رقم اور اہلیت کی بنیاد پر نوکری کے اعلان کے بعد بھیڑ منتشر ہوگئی ہے۔